اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پروازوں کی جانچ پڑتال: کینیڈین سیکیورٹی ایجنسی کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کینیڈین سیکیورٹی ایجنسی کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وفد ایئرپورٹس کی سیکیورٹی، براہ راست کینیڈاجانیوالی پی آئی اے پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے براہ راست کینیڈا جانے والی پروازوں اور ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ کے معاملے پر کینیڈین سیکیورٹی ایجنسی کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفد دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی پہنچے گا، ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفدایئرپورٹس کی سیکیورٹی اورپاکستان سے براہ راست کینیڈا جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وفد کی جناب سے ٹرانسپورٹ کینیڈا کو سی اے اے کی تقسیم اورایئرپورٹ پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

دورے کے دوران کینیڈین وفد پی آئی اے کے جہازوں کی جانچ پڑتال بھی کرے گا جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ، کارگو، فلائٹ کچن، گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کی آڈٹ کرے گا۔

ٹرانسپورٹ کینیڈا کے دورے کا مقصد اسلام آباد،لاہور اورکراچی سے براہ راست کینیڈا جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور اسے موثر بنانا ہے۔

کینیڈین وفد کو سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر کا بھی دورہ کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق وفد مسافروں کے سامان، اسکریننگ ، جہاز میں سامان منتقل ہونے اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کے عمل کو مانیٹر کرے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں