The news is by your side.

Advertisement

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

گڈزر ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر کراچی سےخیبر تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

دھرنا روکنے کے نام پر مال بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر گڈزٹر انسپورٹرز نے گاڑیاں چھوڑنے کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دے دی۔

ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق ملک بھر میں 6 ہزار گاڑیوں اور کنٹینرز کو پکڑا گیا ہے ڈیزل کی قیمتوں پر پریشان تھے کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی کنٹینرز پکڑنے سے یومیہ فی کنٹینر 15 سے 16ہزار کا ڈیمریج پڑ رہا ہےچیف جسٹس پاکستان صورتحال پر سوموٹو نوٹس لیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی دھرنے کوروکنے کے لیِے اپنے وسائل استعمال کرے ہماری گاڑیاں کیوں پکڑی جا رہی ہیں ہماری گاڑیوں میں کیمکل اور جان بچانے والی ادویات بھی ہوتا ہے اگر آگ لگ گئی تو کون زمہ دار ہو گا ایک مال بردارگاڑی کی قیمت ڈیرھ کروڑہے اوراس میں کروڑوں روپے کا سامان ہوتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں