ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پکڑ دھکڑ کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے مال اٹھانا بند کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف بندرگاہوں سے مال اٹھانا بند کر دیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے کام بند کرنے سے بندرگاہوں پر امپورٹ کے کنٹینرز بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز نے مال بردار ہیوی گاڑیوں کو بندرگاہوں، گوداموں اور اڈوں پر کھڑا کر دیا ہے۔

سیکرٹری کراچی گڈز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کےپی ٹی اور پورٹ قاسم سے آج مکمل طور پرکام بند کر دیا ہے۔ کےآئی سی ٹی، ایس اےپی  ٹی، کے جی ٹی ایل سے روز 7ہزار گاڑیاں ان آؤٹ ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سے روازنہ 3 ہزار ہیوی گاڑیاں ان اور آؤٹ ہوتی ہیں ہزاروں کی تعداد میں گڈز گاڑیوں کی فٹنس کے کام کےلیے وقت دیا جائے، ٹریکر، کیمرے اور دیگر چیزیں نصب کرنے میں دو سے تین لاکھ کا خرچہ ہے۔

امداد نقوی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سندھ حکومت کی طرف جاری تمام احکامات ماننے کو تیار ہیں لیکن پولیس نے ہماری 300 کے قریب گاڑیاں فٹنس کے نام پر پکڑی ہیں۔

نائب صدرایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کی فٹنس کیلئے وقت دے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں