جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹرانسپورٹرز اتحاد نے ہڑتال کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف علما کمیٹی کی جمعہ کی ہڑتال کی کال کی ٹرانسپورٹرز اتحاد نے مخالفت کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ علما سے اپیل ہے کہ ہڑٹال کی کال واپس لی جائے، تین ماہ کورونا کی وجہ سے ٹرانسپورٹر فاقوں کا شکار رہے، کسی مذہبی جماعت نے گاڑیاں چلانے کی حمایت میں بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال نے پہلے ہی کراچی کا بیڑہ غرق کررکھا تھا، ٹرانسپورٹرز کسی ہڑتال کی متحمل نہیں ہوسکتے، ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے مشکور ہیں کہ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: مولانا عادل خان قتل کیس، علماء کمیٹی کا جمعے کو ہڑتال کا اعلان

واضح رہے کہ مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف علماء کمیٹی کی جانب سے کراچی سے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مولانا عابد خان کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا، فائرنگ سے ان کا ڈرائیور بھی شہید ہوگیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں