تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی : پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے گرفتار غیرملکیوں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرمیں نامزد 16پاسپورٹس کی تفصیلات پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایف آئی اے کو ارسال کردیں۔

مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سدرن ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 16پاپسورٹس میں سے 12 کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق آن لائن پاسپورٹ ٹریکنگ سسٹم کے مطابق یہ پاسپورٹس جاری ہی نہیں ہوئے، ایک پاسپورٹ بنوں،3 قمبر شہداد کوٹ پاپسورٹ دفاتر سے جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ریکارڈ پاپسورٹس مبینہ طور پر جعلی ہونے کے ساتھ مذکورہ پاسپورٹ دفتر سے جاری ہی نہیں ہوئے، 16پاسپورٹس کے ضمن میں 11 قومی شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ پاسپورٹس کی ایف آئی آر سمیت درج دیگر مقدمات میں نادرا ریکارڈ کی فراہمی سست روی کا شکارِ ہیں، ایف آئی اے میں 7ماہ میں درج متعدد مقدمات کے لئے درکار ریکارڈ نادار کی جانب سے مبینہ طور پر موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا طلب کردہ ریکارڈ مبینہ مشتبہ شناختی کارڈز پر سفرکرنے والے مقامی اور غیرملکیوں کے حوالے سے ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں کراچی ایئرپورٹ سے مشتبہ پاکستانی سفری دستاویزات پر کئی مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا مشتبہ پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس پر سفر کے الزام میں غیرملکی بھی گرفتار ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو مبینہ پاکستانی سفری دستاویزات سندھ اور بلوچستان سے جاری کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں