تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیرون ملک سفر، سعودی عرب نے اہم شرط ختم کر دی

سعودی عرب نے بیرون ملک سفر کے حوالے سے بچوں کی میڈیکل انشورنس اسکیم کی شرط ختم کر دی۔

کورونا وبا کی صورتحال میں مملکت نے بیرون ملک سفر کے لیے میڈیکل انشورنس اسکیم لازمی قرار دی تھی۔

محکمہ پاسپورٹ نے لازمی میڈیکل انشورنس کی شرط ختم کرتے ہوئے بچوں کو بغیر میڈیکل انشورنس کے سفر کی اجازت دے دی۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے بغیر میڈیکل انشورنس اسکیم کے بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے شہریوں کو توجہ دلائی ہے کہ عرب ملک کے سوا سفر کرنے والے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ باقی ہو۔

Comments

- Advertisement -