تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان آنے والوں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

گائیڈ لائنز میں اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر مسافر کو سرکاری قرنطینہ میں رہنا ہے یا خود کسی مقام پر ادائیگی کر کے قرنطینہ ہونا ہے اس متعلق پرواز سے پہلے ائیرلائن کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔

طیارے کے عملے کیلیے بھی سرکاری یا کسی اور جگہ قرنطینہ ہونے کے آپشن کی سہولت ہو گی، سرکاری یا دیگر قرنطینہ ہونے سے متعلق ائیر لائن اور ائیرپورٹ عملے کو پرواز کی لینڈنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے بتانا لازمی ہو گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7 یوم کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا اور سرکاری بسوں میں ائیرپورٹ سے قرنطینہ پہنچایا جائے گا۔

قرنطینہ اور ائیرپورٹ پر کوئی عزیز یا رشتہ دار مسافر سے نہیں مل سکے گا، بین الاقوامی پرواز سے آنے والے مسافر اور کریو کا پہلے دن قرنطینہ میں سواب ٹیسٹ ہوگا۔

قرنطینہ میں ہی چھٹے روز مسافر اور کا دوبارہ سواب ٹیسٹ ہوگا، ساتویں دن ٹیسٹ مثبت آنے مسافر اور کریو کو اسپتال جبکہ منفی ٹیسٹ والوں کو گھر بھجوا دیا جائے گا۔

سات دن بعد گھر وں کو جانے والے تمام مسافروں اور کریو کا مکمل ذاتی ڈیٹا بھی ریکارڈ میں رکھا جائے گا جب کہ رپورٹ منفی آنےپربھی لازم ہوگامسافر یا عملہ گھر میں7دن خودکوآئسولیٹ کرے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں