اسلام آباد: اسرائیل کے حالیہ جنگ کے بعد ایران کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے حکومت پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری فی الحال ایران کا سفر نہ کریں، اسرائیلی حملوں کے تناظر میں عارضی طور پر ایران کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات کو بے معنی قرار دے دیا
اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی حساس تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو سخت جواب دیں گے، ایران سے مذاکرات کے دوران اسرائیل سے تعاون پر امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا جواب جاری رہےگا، جوابی کارروائیاں شدت اختیار کرسکتی ہیں، ایران سے اسرائیلی اہداف پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے جائیں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے کہا کہ ایرانی عوام میں شدید غصہ اور غیریقینی صورتحال ہے، امریکا سے مذاکرات کی امید دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔
‘پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہے’ وزیراعظم شہباز اور ایرانی صدر مسعود میں ٹیلی فونک رابطہ