بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

موٹر ویز پر سفر کرنے والے تمام شہریوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے موٹر ویز پر سفر کرنے والے تمام شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ نئے سال سے موٹر وے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والے گاڑی مالکان کا داخلہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ موٹر ویز پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس پر تمام گاڑی مالکان کو اس کی پابندی کرنا لازمی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ کے سفر کرنے والی گاڑیاں31 دسمبر تک ایم ٹیگ لگوا لیں بصورت دیگر موٹر وے پر نہ صرف داخلہ ممنوع ہوگا بلکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق یکم جنوری2024سے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا سختی سے داخلہ ممنوع ہوگا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد ٹو پشاور موٹروے ایم ون، لاہور ٹو عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری، پنڈی بھٹیاں ٹو ملتان موٹروے ایم فور، ملتان ٹوسکھر موٹر وے ایم فائیو شامل ہیں اس کے علاوہ ہکلہ ٹو ڈیرہ اسماعیل خان ایم چودہ، حسن ابدال ٹو مانسہرہ ایکسپریس وے ای35 بھی شامل ہے۔

موٹر وے

واضح رہے کہ اسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے سے روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں، ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ باآسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جاسکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شناختی کارڈ کافی تھا مگر اب اس کے ساتھ گاڑی کا رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ ہونا بھی لازمی ہے ورنہ ٹیگ نہیں لگے گا۔ ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ ری چارج بھی کرسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں