پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سفری پابندیاں: آج سے براہِ راست سعودی عرب جانا ممکن ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکیوں کیلئے سفری پابندی کے حوالے سے ایک بار پھر اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تارک وطن نے استفسار کیا کہ 30 ستمبر کے بعد یعنی آج سے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں؟ خروج وعودہ اور اقامے کی مفت توسیع کی بھی وضاحت کردیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے مذکورہ سوال پر ردعمل جاری کیا کہ سعودی حکام نے پابندی والے ممالک کے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کی سہولت کےلیے 30 نومبر تک اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے احکامات صادرکر دیے ہیں جن پر مرحلہ وار عمل درآمد جاری ہے، باری آنے پر سب کی دستاویزات کی تجدید ہوجائے گی۔

جوازات نے پہلے سوال پر وضاحت کی کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود اقامہ ہولڈرز کو مملکت آنے کے لیے پہلے کسی اجازت یافتہ ملک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا۔

سعودی محکمہ نے بتایا کہ ایسے ممالک میں موجود غیرملکی براہ راست سعودی عرب نہیں آسکتے۔

خیا رہے کہ سعودی حکام نے صرف ان غیرملکیوں کو سفری پابندی کے شکار ممالک سے آنے میں رعایت دی ہے جنہوں نے مملکت سے جانے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرلی تھی۔ ایسے افراد پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں