جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

ویڈیو: ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اوپنر بیٹر ٹریوس ہیڈ نے بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کردیا۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم ان کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ٹریوس ہیڈ کو اسٹور سے خریداری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران سن رائزرز حیدرآباد کے مداح ٹریوس ہیڈ کے ساتھ تصویریں بنوانے پر اصرار کرتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتے ہیں۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص نے کہا کہ ’حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں، کم از کم آپ کو ان کا جواب دینا چاہیے لیکن ٹریوس ہیڈ کچھ کہے بغیر وہاں سے چلے گئے۔‘

وائرل ویڈیو پر مداحوں نے ملے جلے تبصرے کیے کچھ نے مداحوں کو نظر انداز کرنے پر ہیڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بہت سے لوگوں نے ہیڈ کو دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرائیویسی کے مستحق ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو ہراساں کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، ان کے خیال میں ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر جیسا ہونا چاہیے جو ہمیشہ بھارت کی چاپلوسی کرتا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھارتی دوسرے لوگوں کی پرائیویسی کا احترام نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی بھارت چھوڑ رہے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں