منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

غداری کیس:الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہورہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواستوں پرسماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قائد ایم کیو ایم کے خلاف مختلف درخواستوں پر سماعت کرنی تھی تاہم بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں پر سماعت نہیں ہوسکی۔

درخواستوں پر سماعت کے لیے آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، گزشتہ سماعت میں ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے تحریری دلائل دیئے اور آج درخواست گزار کے وکلا نے جوابی دلائل دینے تھے.

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قائد ایم کیو ایم فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر کے فوج کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں جو آئین کے تحت غداری کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے فوج کے خلاف نفرت آمیز خطابات کے تسلسل کے بعد پیمرا نے ان کی تقاریرنشرکرنے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں