بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ملتان : 80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : احاطہ کچہری میں کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے کمرے سے خزانہ نکل آیا، خزانے میں اشرفیاں، بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں احاطہ کچہری میں بند کمرے سے کھدائی کےدوران مبینہ خزانہ نکل آیا، انتظامیہ نے معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور ڈی سی کے حکم پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کچہری میں کھدائی کاسلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران احاطہ کچہری میں 80 سال سے بند کمرے سے خزانہ ملا، خزانے میں اشرفیاں، بھاری مقدار میں سونا اور انگریزدورکا اسلحہ شامل ہیں، جس کے بعد کمرہ کو سیل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے کو حاصل کرنے کے لئے مختلف محکموں پرمشتمل کمیٹی بنےگی، کمیٹی کی نگرانی میں دوبارہ کھدائی اور کمرے میں موجود اشیاکا جائزہ لیا جائے گا۔

ضلعی جج کو معاملے سے فوری آگاہ کردیا گیا ہے، انہوں نے سول جج کو جگہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں