بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کا انجام

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں خزانے کی تلاش میں ایک گھر کے صحن میں کھدائی کے دوران مکان کی دیوار ڈھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے سنجر پور میں خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کے دوران دیوار منہدم ہو گئی، دیوار کا بڑا حصہ پڑوسی کے گھر میں جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پڑوسی نے نوجوان کے خلاف تھانہ احمد پور لمہ میں درخواست دائر کر دی، پڑوسی نے بتایا کہ مذکورہ مکان 100 سال پہلے کا بنا ہوا ہے، اس لیے نوجوان کو یقین تھا کہ گھر میں خزانہ دبا ہوا ہوگا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ہمسائے نے نوجوان کو کھدائی سے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہیں آیا اور کھدائی جاری رکھی، تاہم اسے خزانہ تو نہیں ملا البتہ اس کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی اور گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں