بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں کنویں کے پانی سے یرقان کا علاج! آخر ماجرا کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے ریاست اترپردیش میں واقع کنویں کے پانی سے یرقان کا علاج تلاش کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں بی بی پور میں ایک ایسا کنواں بھی پایا جاتا ہے جس کے پانی میں نہانے یا پانی پینے سے یرقان کے کے مریض شفایاب ہوجاتے ہیں۔

بھارت میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ اس کنویں کے پانی میں شفا ہے اور سیکڑوں برس سے تمام ریاستوں کے لوگ یرقان کا علاج کروانے یہاں آتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسے تو تمام ہی دن لوگ یہاں نہاتے ہیں اور پانی پیتے ہیں لیکن اتوار اور منگل کے روز خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یرقان کے علاج کا یہ دیسی طریقہ انتہائی آسان اور سستا ہے جس کی وجہ سے لوگ برسوں سے یہاں علاج کی غرض سے آرہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنویں کے پانی میں ایسی کیا چیز موجود ہے جو یرقان سے شفایابی کا باعث بنتی ہے تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ کنویں کی سطح پر سلفر کی چٹان ہے جو یرقان سے نجات کا باعث بنتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں