جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

درخت پر بیٹھے "جن” نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنات کے وجود سے انکار ممکن نہیں لیکن بہت سے لوگ اسے محض مذاق یا نفسیاتی خلل سمجھتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ان کے وجود سے مکمل انکار کرتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا، انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے درخت پر بیٹھے ایک جن کی تصویرشیئرکردی۔ جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس تصویر پر شدید تنقید کی۔

ذرائع ابلاغ کی مختلف ویب سائٹس پر صدر کے اس اقدام پر باقاعدہ طنز کی ایک مہم شروع کردی گئی، جس کے بعد اس کی بازگشت بین الاقوامی میڈیا تک بھی جا پہنچی۔

- Advertisement -

میکسیکو کے صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دو تصاویر کے ذریعے اپنے فالوورز کو حیران کردیا، پہلی تصویر میں دکھایا گیا کہ رات کے وقت ایک درخت کی شاخ پر ایک جن بیٹھا ہے اور وہ چکمتی ہوئی خوفناک آنکھوں سے کیمرے کو گھور رہا ہے۔

میکسیکو کے صدر نے اس جن والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کافی سنجیدگی سے یہ تک لکھ دیا کہ تین دن قبل "جنی ایلکس” کی تصویر بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری تصویر پر انہوں نے لکھا کہ ڈیاگو پریٹو نے ہسپانوی دور کے ایک شاندار مجسمے کی تصویر کھینچی ہے۔

ان کے اس ٹویٹ پر طنزیہ تبصرے سامنے آنے شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایلکس مخلوق کے افسانے بھی آپ کی کامیابیوں کی طرح حقیقی ہیں، دوسرے صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے سوچا کہ یہ ایک طنزیہ اکاؤنٹ ہے، کیا صرف صدر کا طنزیہ اکاؤنٹ بننا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں