تازہ ترین

ن لیگ کا اوکاڑہ میں پاور شو، جلسہ گاہ میں لگے متعدد درختوں کو کاٹ دیا گیا

کاڑہ : مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے کلین اینڈگرین مہم کی دھجیاں اڑادی گئیں اور جلسہ گاہ میں لگے درختوں کو کاٹ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج اوکاڑہ میں پاورشوکرے گی ، جہاں فٹبال گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہے، اس دوران جلسہ گاہ میں کلین اینڈگرین مہم کی دھجیاں اڑادی گئیں۔

مسلم لیگ ن نے اوکاڑہ میں جلسے کیلئے درختوں کی کٹائی شروع کردی اور جلسہ گاہ میں لگے متعدد درختوں کو کاٹ دیا گیا، فٹبال گراؤنڈ میں اسٹیج کے سامنے درختوں کو کاٹا گیا۔

جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ ساؤنڈسسٹم اورلائٹنگ کےانتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اوکاڑہ میں مریم نواز اورحمزہ شہباز7 بجے جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز کی آمد پر شہر میں پوسٹرز اور بینرآویزاں کردئیے گئے ہیں۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے سرگودھا میں ن لیگ کے جلسے کے لئے فٹبال گراؤنڈ کی دیواریں اور اسٹینڈ گرا دیئے تھے ، جلسہ گاہ کو وسیع کرنے کیلئے دیواریں توڑی گئیں جبکہ فٹبال گراؤنڈ کی حال ہی میں تعمیرمکمل ہوئی تھی۔

Comments