منگل, جون 18, 2024
اشتہار

’یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دی تھی، کیوی ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست ہوئی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی تھی۔

اب کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ ک ہے، ٹیم کی ناکامی پر دکھ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 2026 کے ورلڈ کپ تک ٹیم میں نہیں رہوں گا۔

ٹرینٹ بولٹ نے ٹی 20 انٹرنیشنل کے 60 میچز میں 81 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، ان کا اکانومی ریٹ 7.76 ہے جبکہ 2014 اور 2021 میں وہ لیڈنگ وکٹ ٹیکر تھے۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے چار گروپس سے ٹیمیں لائن اپ ہو چکی ہیں۔ بھارت اور امریکا گروپ اے سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا اب تک گروپ بی سے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے گروپ سی سے ترقی کی ہے۔ جنوبی افریقا نے گروپ ڈی سے کوالیفائی کیا ہے۔

سپرایٹ مرحلے کے گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ اس گروپ میں ایک ٹیم مزید شامل ہوگی۔

گروپ ٹو میں جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز نے جگہ بنائی ہے تاہم ایک ٹیم نے ابھی کوالیفائی کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں