سہ ملکی سیریز کیلئے وفاقی حکومت نے لاہور میں پاک فوج اور رینجرز کی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔
سہ ملکی سیریز کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے، میچزکے دوران پاک آرمی اور رینجرز پنجاب کی 1،1 کمپنی تعینات ہو گی۔
پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلئے جائیں گے، ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی۔
ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈ میں کھیلے جائیں گے۔