ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 331 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا۔

ڈیرل مچل نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، کین ولیمسن 58 اور گلین فلپس نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 106 رنز بنائے۔

اوپنر ول یونگ کو شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، رچن روندرا 25 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بریسویل کو 31 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان  نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین اور حارث ہونگے، سابق کپتان بابر اعظم اور فخر زمان اوپن کریں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

ٹیم میں فخرز مان، محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام اور طیب طاہر ٹیم کا حصہ ہیں۔

جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں 14 ماہ قبل میگا ایونٹ میں پاکستان نے بلیک کیپس کو شکست دی تھی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 22 سال بعد دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہو رہا ہے، 2003 میں لاہور میں کھیلے گئے دونوں میچز پاکستان جیتا تھا۔

خیال رہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹوٹل چار میچز ہوں گے، فائنل سے پہلے ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جائیں گی جو 14فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں