پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقا نے لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹز نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 150رنز کی اننگز کھیلی، میتھیو بریٹز کے ڈیبیو پر 150رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ویان ملڈر نے 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز مقابلے کی تیاریوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی، جبکہ بعض کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، وارم اپ سیشن کے بعد بیٹرز نے نیٹ اسپن بولرز کے خلاف جم کر میچ پریکٹس کی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کا اچھا موقع ہے، یہاں نوجوان کھلاڑیوں کوخود کو دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔فخر زمان کے 84 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بناسکے، خوشدل 15، کامران غلام 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 10 اور کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مائیکل بریسویل نے دو اور گلین فلپس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں