پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: فل کورٹ تشکیل دینے کی ایک اور درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار کرامت علی کے وکیل فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کاکیس مفاد عامہ کا ہے، ماضی میں بھی فوجی ٹرائل سے متعلق کیس 9ممبرزبینچ یافل کورٹ نے ہی سنا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے بھی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی جس کو مسترد کیاگیا، حکومت کے کئی وزرا بھی موجودہ بینچ پر تنقید کر چکے، بینچ کے رکن جسٹس یحیی آفریدی بھی فل کورٹ بنانے کا کہہ چکے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ تمام ججز پر مشتمل ہی فل کورٹ ہو، چیف جسٹس دستیاب ججز پر مشتمل فل کورٹ بنا کر کیس سنیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے کسی سویلین کا ٹرائل شروع نہیں ہوا، فل کورٹ کا فیصلہ آنے سے سویلینز کافوجی عدالت میں ٹرائل کامعاملہ ایک ہی بارحل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں