اشتہار

مسقط میں موبائل فون صارفین کیلیے ’’اہم سروس‘‘ کی آزمائش شروع

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط گورنریٹ میں سبسکرائبرز کے لیے موبائل فون کے ذریعے قبل از وقت وارننگ براڈکاسٹ سروس کا حقیقی ٹرائل سے شروع کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) نے بتایا ہے کہ مسقط گورنریٹ میں سبسکرائبرز کے لیے موبائل فون کے لیے قبل از وقت وارننگ براڈ کاسٹ سروس کا حقیقی ٹرائل منگل 16 مئی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ فی الحال اس تجرباتی ٹرائل میں صرف اوریڈو اور اومانٹیل کے صارفین شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

قبل از وقت انتباہی سروس میں ریکارڈ وقت میں مخصوص ہنگامی صورتحال کے بارے میں انتباہی پیغام نشر کرنا شامل ہے جو اپنی مرضی کے مطابق ٹونز کے ساتھ جو فون پر خود بخود ظاہر ہوتے ہیں۔

مسقط میں متعدد صارفین نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اپنے فون پر ‘ایمرجنسی وارننگ براڈ کاسٹ’ کے لیے ٹیسٹ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ٹی آر اے کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے تاحال براڈ کاسٹ حاصل نہیں کیا وہ نیچے دیے گئے لنک پر رجسٹر کریں۔

https://eqp.datamining.om/estebyan/EarlyWarningBroadcast

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں