ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

فاٹا کے آزاد امیدوار آفریدی کی تحریک انصاف میں شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے خیبر کے حلقے سے کامیاب ہونے والے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے کے حلقہ پی کے 107 ضلع خیبر سے کامیاب ہونے والے محمّد شفیق آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

محمد شفیق آفریدی نے عمران خان اور حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے شامل ہونے والے آزاد امیدوار کو پارٹی مفلر پہنایا ۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: قبائلی اضلاع الیکشن، جیتنے والے آزاد ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے7 قبائلی اضلاع کی16 صوبائی نشستوں پر 20 جولائی کو ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے چھ، تحریک انصاف نے پانچ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

قبائلی علاقے کے حلقہ پی کے 115 میں مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف کے امیدوار نے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے، تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی کے 115 عابد الرحمان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی نتائج کے روز وہ تین ہزار ووٹوں سے سبقت لے رہے تھے کہ ریٹرنگ آفیسر نے نتائج روک دیے اور پھر انہیں دوسرے دن جاری کیا لہذا دوبارہ گنتی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں