تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین پیس کیپرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےتصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، تصویری نمائش کا افتتاح اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا۔

نمائش میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جان لاکرا، سفرا ، مندوبین اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاکہناتھا 6 دہائیوں سے پاکستانی دستوں نے امن مشنز میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین پیس کیپرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔

مزید پڑھیں : پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

یاد رہے پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے، پاکستان نے باقی ممالک کے فوجی دستوں کو تربیت دینے کی پیشکش کے ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا چئیرمین بھی ہے۔

خیال رہے اپریل میں پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا تھا ، جس پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کےکردارکی حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -