جمعرات, جولائی 25, 2024
اشتہار

آٹو رکشے پر پاکستان سے لندن تک سات ممالک کی حیرت انگیز مہم

اشتہار

حیرت انگیز

تین پاکستانیوں کی جانب سے رواں سال ایک انوکھی سفری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ایک رکشے کے ذریعے سات ممالک کا سفر کریں گے، یہ سفری مہم پاکستان سے شروع ہوکر لندن میں اختتام پذیر ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کمانڈر ریٹائرڈ عبدالمالک قریشی اور لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ سید ناصر حسین نے شرکت کی اور مہم کی دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس مہم میں ٹیم پاکستانی کمانڈر ریٹائرعبدالمالک قریشی، لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ سید ناصر حسین اور کیلاش سے مسرت نامی خاتون شال ہوں گی جو ایران ترکی یونان اٹلی سوئٹزر لینڈ فرانس اور برطانیہ تک کا سفر رکشے میں طے کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سفری مہم کیلئے استعمال کیے جانے والے رکشے کو ’بطوطہ‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین کیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم کا آغاز رواں سال 14 اگست سے ہوگا۔

ایوان صدر اسلام آباد سے شروع ہونے والی اس مہم کا اختتام بکنگھم پیلس لندن میں ہوگا، اس مہم کی کامیابی کے بعد ٹیم کے ارکان پہلے پاکستانی بن جائیں گے جنہوں نے آٹو رکشے پر سات ممالک کے سفر کا کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا اور اس خوبصورت کلچر کو فروغ دینا ہے، اس مہم کی تکمیل میں 60 دن لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ مہم فارن آفس کی منظوری اور تعاون سے ہوگی اور مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی رابطے میں ہوں گے۔ اس مہم کا مجموعی سفر10 ہزار کلومیٹر پر محیط ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں