بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سرگودھا میں زمین کے تنازع پر ماں اور 2 بیٹیاں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی گاؤں 103 شمالی میں زمین کے تنازع پر ماں اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آگیا۔

چچا فرحان نے تلخ کلامی کے بعد بھابھی قمر بتول، بھتیجی مریم اور علیشبہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ تین دیگر بھتیجیاں نمرہ، زینب اور مافیہ شدید زخمی ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں بچوں‌ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے 4 سالہ بچے کو قتل کر دیا

ڈی پی او سرگودھا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور قاتل کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ادھر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دے دیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، زمین کے تنازع پر ماں اور اس کی 2 بیٹیوں کو قتل کیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں