جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ترپتی ڈمری کس مشہور اداکارہ کی بائیوپک میں کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ترپتی ڈمری نے ماضی کی مقبول بھارتی اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک میں کام کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ترپتی ڈمری پروین بابی کا کردار ادا کیلیے خود کو تیار کر رہی ہیں لیکن فی الحال ایسے کسی پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ بائیوپک کو سیریز کی شکل میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری شونالی بوس کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترپتی ڈمری کے فلمی کیریئر کو دھچکا لگ گیا

انڈیا ٹوڈے ڈیجیٹل سے خصوصی بات کرتے ہوئے پروجیکٹ سے منسلک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ترپتی ڈمری نے پروین بابی کی فلمیں دیکھانا شروع کر دیں اور ان کے آن اسکرین کرشمے کے جوہر کو سمجھنے کیلیے طرز عمل کا مطالعہ کر رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ پروین بابی کے فلمی سفر کو سمجھنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں، اگرچہ انہوں نے ابھی تک پروجیکٹ پر سائن نہیں کیا لیکن تیاری کیلیے ان کی دلچسپی واضح ہے۔

پروین بابی 70 اور 80 کی دہائی کی بالی وڈ آئیکون رہیں۔ ان کی زندگی کیریئر کی طرح دلکش تھی جس نے انہیں ہندی سنیما کی سب سے زیادہ محبوب شخصیت بنا دیا۔ اداکارہ کی بائیوپک کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں، ذاتی لڑائیوں اور اس میراث کو تلاش کرنا ہے جو انہوں نے چھوڑی۔

نیٹ فلکس سیریز کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن ترپتی ڈمری کی کردار کیلیے تیاری نے پروجیکٹ میں ان کی شمولیت کی تصدیق کی۔

دریں اثنا، ترپتی فی الحال وشال بھردواج کی اگلی فلم کیلیے بھی کام کر رہی ہیں جس میں وہ شاہد کپور کے مدمقابل کام کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں