تازہ ترین

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلیے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

کپتان بابر اعظم اور ایرون فنچ نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ چمچماتی ٹرافی پر قبضے کے لیے تین میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اور پریکٹیس سیشن میں حصہ لیا۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل کینگروز ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ون ڈے سیریز کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔سی سی پی او نے آسٹریلین ٹیم اور قومی اسکواڈ کو بھرپور سیکیورٹی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ سیکورٹی کے لیے 8ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان اور خواتین اہلکار تعینات ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Comments