تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ساتھی ملازم کو کافی پلانے پر خاتون کو چار سال کی قید

روم : اطالوی عدالت نے ساتھی ملازم کو کافی میں نشہ آور ادویہ ملاکر دینے والی خاتون کو چار سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ساتھی ملازم کو کافی میں نشہ آور ادویہ ملاکر ملانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کمپنی نے سست اور کام چور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا۔

متاثرہ شخص اپنا کام میں انتہائی مہارت اور پھرتی سے کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے نوکری سے نکالنا ممکن نہیں تھا اسی لیے ساتھی ملازمہ نے انہیں کافی میں نشہ آور ادویہ ملاکر دینا شروع کردیں تاکہ ان کا کام سست ہوجائے۔

سزا یافتہ خاتون کی جانب سے نو ماہ تک یہ عمل جاری رہا کہ ایک روز اچانک متاثرہ شخص گھر جاتے ہوئے چکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے باعث متاثرہ شخص نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ نشہ آور ادویہ کے استعمال کے باعث حادثہ پیش آیا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی متاثرہ شخص نے ساتھی ملازمہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ساتھی ملازم کو کئی ماہ کر نشہ آور ادویہ دیکر جان خطرے میں ڈالنے کے جرم میں خاتون کو چار سال قید کی سزا سنا دی۔

Comments

- Advertisement -