اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

ہمیں مذاکرات میں ’ناقابلِ قبول‘ تجاویز دی گئی ہیں، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے کہا ہے کہ دوحا میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ‘ناقابل قبول’ تجاویز شامل ہیں۔

مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک سینئر رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ قطر میں جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران کچھ "ناقابل قبول” تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

حمدان نے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ "ہم ابھی بھی مذاکرات کر رہے ہیں اور ایسے خیالات کو پیش کیا جا رہا ہے جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں جب کہ ہم بھی اپنی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

رہنما نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک امریکی اسرائیلی قیدی کی رہائی حماس کی طرف سے جنگ بندی کے قیام کو تیز کرنے کے لیے ایک پہل تھی۔

حمدان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام فیصلہ کریں گے کہ ان کے رہنما کون ہوں گے اور اسے حاصل کرنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں