اشتہار

چلتے ہوئے ٹرک میں خوفناک آگ بھرک اُٹھی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اتوار کی رات ممبئی میں ایک سڑک پر رواں دواں مکسر ٹرک میں اچانک آگ بھرک اُٹھی، جس کے باعث ٹرک دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بوریولی ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر دیوی پاڑا میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس سے دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ٹرک میں آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارت کے ضلع گیا میں درندہ صفت باپ نے اپنی ڈھائی ماہ کی بچی کو پانی میں پھینک کر قتل کر دیا، پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک ڈھائی ماہ کی معصوم بچی کی لاش تالاب سے بر آمد کی گئی، پولیس نے اس حوالے سے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ بچی کا حقیقی باپ ہی بچی کا قاتل ہے، جس نے اپنی بچی کو پانی میں پھینک دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کا شوہر گزشتہ ایک ہفتے سے سسرال میں تھا، وہ اس کو ساتھ لے جانے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا جبکہ ایسا نہ کرنے پر مجھے اور بچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح جب سو کر اُٹھی تو دیکھا کے شوہر اور بچی گھر میں موجود نہیں تھے، جبکہ شوہر سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہورہا تھا، پولیس کو شکایت درج کرانے پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تو خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات پر اصل حقیقت آشکار ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں