عارف والا میں بورے والا روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عارف والا میں بورے والا روڈ پر حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔
سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کا ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے.
زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد کراچی کے رہائشی ہیں، مزار پر حاضری کے واپس جارہے تھے.۔
شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی
یاد رہے جامشورو میں تین دن میں چوبیس زائرین مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، ہفتے کے روز حضرت لال قلندر شہباز کے عرس پر پنجاب سے سیہون شریف جانے والے زائرین کی بس رانی پور کے قریب گڈیجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی۔
افسوسناک واقعے میں 11 زائرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 36 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوئے تھے۔