80 لاکھ سکوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا سکے ہر طرف پھیل گئے جب کہ ڈرائیور اور مسافر معمولی زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک میں سکوں کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ ہائی وے پر اچانک الٹ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں سکوں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا۔ اس ٹرک میں 80 لاکھ سکے لدے ہوئے تھے جو ٹرک الٹنے کے باعث ہائی وے پر ہر طرف بکھر گئے۔
حادثےکے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک مسافر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں مقامی انتظامیہ نے مشینری کی مدد سے سڑک پر بکھرے سکوں کو جمع کیا اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔