ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

پتھروں سے بھرا ٹرک مکان پرالٹ گیا ، تین افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پتھروں سے بھرا ٹرک مکان پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک کے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان مین قادرپورراں کے علاقے بستی گلابی والا میں ایک گھر کے اوپر پتھروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کی وجہ سے گھر کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے 3 افراد پتھروں سے بھرے ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد اس حادثہ میں محفوظ رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرک پتھر اتار رہا تھا کہ ان بیلنس ہونے کی وجہ سے گھر کے اوپر الٹا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس تھانہ قادرپورراں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ پتھر سے بھرا ٹرالہ پتھر اتارتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مکان پر گر گیا، مکان کی چھت گاڈر اور لکڑی کی کڑیوں سے بنی ہوئی تھی۔

ریسکیو اہکاروں نے گھر کے فیملی کے افراد 15 سالہ لڑکی 17 سالہ لڑکا اور ان کے 40 سالہ والد کی لاشوں کو نکال لیا اور تینوں لاشیں کو کاروائی کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں