تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کینیڈین وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں مسلم جج نامزد کردیا

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ میں پہلے مسلم جج کو نامزد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ آف کینیڈا میں مسلم جج نامزد کردیا۔

محمود جمال یکم جولائی کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے، محمود جمال 2019 میں اونٹاریو اپیل کورٹ میں جج کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی 146 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسلم کو ملک کی عدالت عظمیٰ کا جج نامزد کیا گیا ہے۔

محمود جمال کی نامزدگی کو ابھی ایوان نمائندگان کی جسٹس کمیٹی سے توثیق کی ضرورت ہوگی تاہم اسے محض ایک رسمی خانہ پری قرار دیا جارہا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ ’محمود جمال سپریم کورٹ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے اور اسی لیے میں آج ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے لے ان کی تاریخی نامزدگی کا اعلان کررہا ہوں، تین کروڑ 80 لاکھ آبادی والے ایک ایسے ملک میں جہاں ہر چار میں سے ایک شخص اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کی رکن پارلیمان جولی ڈیزیزوز نے کہا کہ ایک ماہر قانون دان کے طور پر محمود جمال کا کیریئر شاندار رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -