کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے معاملے کو جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا سکھ رہنما کا ہردیپ سنگھ کے قتل کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس وجوہات ہے، بھارت کو روکنے کیلئے ان کے قتل کے معاملے کو عوامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے انہوں نے جو الزامات عائد کیے ہیں ان کا مقصد بھارت کو اس طرح کی کارروائیاں کرنے سے روکنا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹریو میں کہا کہ اس معاملے کی تحیقیقات جاری ہیں، شواہد کو اسی طریقے سے ظاہر کریں گے جیسا کہ امریکا نے کیا۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے بتایا قتل کا معاملہ نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا لیکن یہ تعمیری ثابت نہیں ہوا۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا بھارت نے شواہد پر یقین کرنے کے بجائے میڈیا میں غلط اور جعلی معلومات کے ساتھ ہمیں کمزور کرنے کا انتخاب کیا جو مضحکہ خیز تھا۔