جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکا کی ایران کے خلاف پہلی پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران پر مزید پابندیاں لگادیں ، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرمز پر پابندیاں لگائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف پہلی پابندی لگا دی۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرمز پر پابندیاں لگائی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشتگرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب ایران  نے امریکی پابندیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے تاکہ وہ کبھی ایٹمی قوت نہ بن سکے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں