واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ دیا آپ نے گھبرانا نہیں ہے، صبرکریں اورحوصلہ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف نے دنیا کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں میں تاریخی گراوٹ دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔
ٹرمپ نے معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے، کمزوراور بےوقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ رکھیں، عظمت آپ کا مقدربنے گی۔
امریکی صدرنے مزید لکھا کئی ممالک ٹیرف پرہم سے بات کرنا چاہتے ہیں، یورپی یونین سےتجارت کومنصفانہ اورباہمی ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے ٹیرف کی بات اس لیے نہیں کررہے کیونکہ روس کےساتھ تجارت نہیں کررہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جلاد ملاقات کروائیں گے۔
گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کےسوال پر کہا تھا جان بوجھ کر اسٹاک امرکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا، امریکا کی سابق بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ہم ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا وہ ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دیگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکا کے برابر نہیں کردیتے.