جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے قریبی ساتھی راجر اسٹون کو ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کے قریبی ساتھی راجر اسٹون کو ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کی تحقیقات کرنے والے رابرٹ مولر کی ٹیم سے غلط بیانی کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی راجر اسٹون کو امریکی ریاست فلوریڈا سے حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، ایف بی آئی کے مطابق راجر اسٹون پر سات الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 2016 میں صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے راجر اسٹون کے خلاف ایف بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ رابرٹ مولر نے غلط بیانی اور جھوٹی گواہی سمیت 7 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔

چارج شیٹ کے مطابق راجر اسٹون وکی لیکس سے ڈیموکریٹس کی ہیک شدہ ای میلز تک رسائی چاہتے تھے تاکہ ٹرمپ کی سیاسی حریف ہیلری کلنٹن کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا سکیں۔

مزید پڑھیں: حکومتی شٹ ڈاؤن : ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب موخر کردیا

دوسری جانب راجر اسٹون نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی دیوار کے تنازع پر ٹرمپ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، گزشتہ دنوں امریکی صدر نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے تک اسٹیٹ آف دی یونین تقریر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی متبادل جگہ سے اسٹیٹ آف دی یونین تقریر نہیں کروں گا، خطاب کےلیے کوئی دوسری جگہ تاریخی، روایتی اہمیت کی حامل نہیں جتنی اہمیت ہاؤس چیمبر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں