ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کورونا کو چائنا وائرس کہنے سے باز نہ آئے۔ ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں پھر کورونا کو چائنا وائرس قرار دیا۔

واشنگٹن چھوڑنے سے قبل الوداعی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ اقتدار کی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت کچھ حاصل کیا، گزشتہ 4 سالوں میں بہت ساری غیرمعمولی چیزیں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنےسابق فوجیوں کا ہرطرح سےخیال رکھا ہم نےگزشتہ برسوں میں امریکی فوج کومضبوط کیا جب کہ ہم بڑی تعدادمیں ملازمتیں پیداکرنےمیں کامیاب ہوئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نےکورونا کے خلاف ویکسین 9 ماہ میں تیار کی، ہم نےنئی خلائی فورس بنائی، امریکی فوج کی تشکیل نو کی اور اپنےدور میں بہت اچھاکام کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم روایتی حکمران نہیں تھے، معیشت کو راکٹ کی طرح اوپر لےکر گئے۔اس موقع پر میلانیاٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکاکی خاتون اول ہونامیرےلیےاعزاز کی بات تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں