جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ٹرمپ کو پیوٹن کی طرف پہلا قدم بڑھانا پڑے گا، ٹائم میگزین

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طرف پہلا قدم بڑھانا پڑے گا۔

اپنے مضمون میں ٹائم میگزین نے لکھا کہ روس کو انتخاب کرنا پڑے گا کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبول کرنا ہے یا نہیں، روسی صدر پر امریکا کیساتھ بات چیت کیلئے کوئی دباؤ نہیں اور دباؤ نہ ہونے کی وجہ سے ٹرمپ کو پہل کرنا ہو گی۔

ٹائم میگزین کے مطابق ٹرمپ نے انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ صدر بنتے ہی 24 گھنٹے میں یوکرین جنگ ختم کرادیں گے۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے گزشتہ روز خطاب میں کہا تھا کہ روسی صدر سے بات کریں گے۔ گزشتہ روز روسی صدر نے بھی ٹرمپ کو فون کال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد سے 70 عالمی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک روسی صدر سے بات نہیں کی لیکن ان سے بات کرنے کا ارادہ ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مبارکباد پیش کی ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے بیان میں کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے امریکا سمجھ لے گا کہ روس پر پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں اور ہماری سرحدوں پر تنازعات کے لیے اکسانے کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں