تازہ ترین

ٹرمپ نے انتخاب میں کامیابی کیلئے چین سے مدد مانگی، سابق مشیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں کامیابی کیلئے چین سے مدد مانگی تھی، ان کو معلوم ہی نہیں وائٹ ہاؤس کو کیسے چلانا ہے۔

اس بات کا انکشاف امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔ سابق مشیر نے اپنی کتاب میں ٹرمپ کیخلاف نیا محاذ کھول دیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں یقینی کامیابی حاصل کرنے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ سے مدد مانگی جبکہ اس سے قبل انہوں نے یکسر مختلف بیان دیا تھا جس میں الزام لگایا تھا کہ چین انہیں ہرانا چاہتا ہے۔

جان بولٹن نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ چاہتے تھے کہ چین امریکہ سے زرعی پیداوار خریدے، ٹرمپ کومعلوم نہیں وائٹ ہاؤس کو کیسے چلانا ہے۔
سابق سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی معلومات یہ تھیں کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ برطانیہ ایٹمی طاقت بھی ہے یا نہیں اور یک بار پوچھا کہ کیا فن لینڈ اس وقت روس کا حصہ ہے۔ وہ تو امریکا کو نیٹو سے نکالنے پر تل گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں کئی اہم اور چبھتے ہوئے سوالوں پر بات ہونے سے رہ گئی۔ ٹرمپ نے مجرمانہ تحقیقات بھی رکوانے کی کوشش کی تھی اور سیاسی وجوہات کے سبب قانون کے نفاذ سے متعلق امور میں مداخلت کی بھی کوشش کی، وہ انصاف کی راہ میں حائل ہورہے تھے جو ناقابل قبول تھا۔

واضح رہے کہ ان کی نئی کتاب کے اقتباسات امریکی میڈٰیا پر جاری کردیئے گئے ہیں، جان بولٹن کی کتاب دی روم ویئر اِٹ ہیپنڈ23 جون کو مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -