جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، انہوں نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جن حکمناموں پر دستخط کیے ہیں ان میں اس حکمنامے کی منسوخی بھی شامل ہے جو 2021ء میں بائیڈن نے جاری کیا تھا۔

بائیڈن کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے میں قابلیت کے اہل تمام امریکیوں کو وردی میں ملک کی خدمت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت اختیار کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

صدر بننے سے قبل اُن کا کہنا تھا کہ صدارت کے پہلے دن ٹرانس جینڈر پاگل پن کو روکنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرونگا، میری صدارت کے دوران امریکا کی سرکاری پالیسی صرف دو جنس پر ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈرز کو فوج اور اسکولوں سے باہر نکال دونگا، میرے دور میں مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھا جائے گا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف، وجہ سامنے آگئی

امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں