واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور میڈیاٹرائل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ جنگی منصوبہ لیک ہونے پر انتظامیہ کے دفاع میں میدان میں آگئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگی منصوبہ لیک ہونے کی خبریں بے بنیاد اور میڈیاٹرائل ہے، حوثیوں کے ٹھکانوں پر کامیاب حملے کیے، بائیڈن نے حملے نہیں کیے وہ اپنے دور میں سوتے رہے۔
ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا یمن حملہ سے متعلق چیٹ لیک ہونے کی ذمے داری مشیر قومی سلامتی نے قبول کی ہے، مگرہوسکتا ہے سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو۔
صدرٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں معاملے کا ذمہ دار سوشل میڈیا ایپ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ سگنل رابطے کا مؤثر ذریعہ نہیں ہے، حوثیوں پرحملے جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر نے کہا کہ سوشل ایپ پر ایسی معلومات کا لیک ہونا نیشنل سیکیورٹی کامسئلہ ہے، جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹرانچیف جیفری گولڈبرگ نے دعوی کیا تھا کہ انہیں یمن پر حملے سے متعلق دو گھنٹے پہلے ہی پتاچل گیا تھا کیونکہ انہیں ایک ایسے مسیجنگ گروپ پر شامل کیا گیا، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نےتمام تر منصوبہ ٹیکسٹ پیغام میں غلطی سے بھیجا تھا۔