ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے تنقید کرنیوالے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دیددیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ٹرمپ نے خود پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں ستانوے فیصد برا لکھتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا ججوں پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکناہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آرہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یوکرینی فوجیوں کی جان بخش دینے کی درخواست کر دی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم ہونے کا بہت اچھا موقع ہے، میں نے پیوٹن سے درخواست کی کہ مکمل طور پر گھیرے ہوئے یوکرینی فوجیوں کی جانیں بخش دیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز روسی صدر کے ساتھ بہت بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، یہ بہت اچھا موقع ہے کہ خوفناک اور خونی جنگ اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔

مزید طلبہ کے ویزے منسوخ؟ امریکا نے صاف اعلان کر دیا

ادھر، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن سے کوئی بات نہیں کی تھی بلکہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو وٹ کوف نے جمعرات کی رات ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ طویل ملاقات کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں