ٹرمپ نے ایران پر زور دیا کہ وہ جوہری معاہدے کی تجویز پر جلدی سے آگے بڑھے۔
ٹرمپ نے یہ ریمارکس جمعہ کو یواےای کا دورہ مکمل کر کے واپسی کے سفر کے دوران ایئر فورس ون میں دیے۔یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے مشرق وسطیٰ کے امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور کے بعد تہران کو تجویز بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔
جمعرات کو عراقچی نے تہران کے بین الاقوامی کتاب میلے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ابھی تک امریکا کی طرف سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔
اس تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے ایک صحافی کو بتایا کہ "ہم طویل مدتی امن کے لیے ایران کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ہم ایران میں کوئی جوہری دھول نہیں بنانے جا رہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسا کرنے کے بغیر ایک معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن سب سے اہم بات، وہ جانتے ہیں کہ انہیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے، یا کچھ بُرا ہونے والا ہے۔