تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق امریکی حکومتوں نے ایران کو اربوں ڈالر فراہم کر کے مضبوط کیا، ٹرمپ کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ نے کہا ہے کہ امریکا کی سابق حکومتوں نے ایران کو مضبوط کیا اور اُسے اربوں ڈالر فراہم کیے، ایران کے ساتھ بحران ہمارے کنٹرول میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئیوا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی سابق انتظامیہ نے ایران کو 150 ارب ڈالر فراہم کیے، اس کے علاوہ اُسے طیاروں کے ذریعے کروڑوں ڈالر نقدی کی صورت میں بھی فراہم کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے ایران کے حوالے سے نرم پالیسی اختیار کی جبکہ ہمیں اُن سب کے مقابلے میں بڑی کامیابی اور معاہدہ ملا اس لیے آج کا بحران ہمارے ہی کنٹرول میں ہے۔

سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’ایران کے ساتھ نرمی کا رویہ رکھنے اور اُسے اربوں ڈالر فراہم کرنے کا امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ آج وہاں کے  لوگوں نے اس کے باوجود بھی امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے‘‘۔

مزید پڑھیں: ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے، ٹرمپ

ٹرمپ نے سوال کیا کہ ایران کے حوالے سے جو پالیسی ماضی کی تھی اُس سے ہمیں کیا فائدہ ہوا؟ ایران کے ساتھ امریکی حکومتوں نے بہت برے معاہدے کیے جس کا پوری قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑا۔ صدر نے استفسار کیا کہ امریکی عہدے دار نے ایسے لوگوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیسے کر دیئے جو امریکا مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہوں؟ تاہم آج صورتحال یہ ہے کہ اب یہ نعرہ سننے میں نہیں آرہا اور بہتر بھی یہی ہے کہ میں اپنے ملک کے حوالے سے مردہ باد کا نعرہ نہ سنوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا تھا کہ وہ جوہری پروگرام ترک کردے بصورت دیگر اُس پر معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی تاہم تہران حکومت نے امریکی صدر کے اعلان پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -