منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ 2022 کے اوائل کے بعد پیوٹن اور کسی بھی امریکی صدر کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

اپنی انتخابی مہم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس کے طریقہ کار کی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

امریکی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے پیوٹن سے کتنی بار بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’بہتر ہے کہ میں اس بارے میں کچھ نہ کہوں، ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کا قتل عام نہ ہو۔

روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مختلف ذرائع سے مختلف معلومات مل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ’یہ رابطے مختلف چینلز کے ذریعے کیے جاتے ہیں، ممکن ہے کہ مجھے کسی چیز کا علم نہ ہو، اس لیے میں اس خبر کی نہ تصدیق کر سکتا ہوں اور نہ تردید‘۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ طور پر ’خلیج امریکا‘ کا نام دے دیا، اعلامیے پر دستخط بھی کردیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔

امریکی صدر نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ ’خلیج امریکا‘ کا نام دیدیا

امریکی صدر نے آج یہ اقدام سُپر بال دیکھنے کے لیے دوران پرواز کیا، جس کے بعد اُن کے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے برجستہ کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں