پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کیا ایلون مسک امریکا کے صدر بننے والے ہیں؟ ٹرمپ کا رد عمل آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایریزونا: امریکا میں شہری یہ کہنے لگے ہیں کہ اصل انچارج ایلون مسک ہیں، اور دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی ہی امریکی صدر بننے والے ہیں، تاہم ٹرمپ نے ایلون مسک کے صدر بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ریاست ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک بہترین آدمی ہیں، وہ صدارت نہیں لے سکتے کیوں کہ وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔ ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بجٹ مذاکرات میں ایلون مسک کی شمولیت پر کانگریس اراکین نے تنقید کی۔

ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص مسک کو بجٹ کٹنگ ٹاسک فورس کی سربراہی کا کام سونپا ہے لیکن وہ واشنگٹن میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھیں گے۔

- Advertisement -

امریکی سیاست میں اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے باعث لوگوں میں ان کے صدر بننے کی افواہیں پھیل رہی ہیں، مسک نے حکومت کو فنڈ دینے کے لیے دو طرفہ بل میں بھی مدد کی، جس کے بعد ٹرمپ کو بتانا پڑا کہ انھوں نے ٹیک ارب پتی کو ’صدارت نہیں سونپی۔‘

بائیڈن انتظامیہ شٹ ڈاؤن کے خطرے سے بچ گئی، لیکن ٹرمپ ناراض

ٹرمپ نے کہا کہ یہ خیال کہ انھوں نے مسک کو ’صدارت سونپ دی ہے‘ ایک افسانہ ہے اور یہ کہ اگر مسک کو صدارت کی خواہش ہوتی تو بھی وہ یہ نہیں حاصل کر سکتے تھے، کیوں کہ آئین کے تقاضے کے مطابق امریکی صدر یہیں کا پیدائشی شہری ہو، جب کہ مسک جنوبی افریقہ میں پیدا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں